کراچی میں ہونے والے طیارے کے حادثے کے لئے کل فرانس سےماہرین کی ٹیم کل کراچی پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کے لئے فرانسیسی ماہرین کی ٹیم ایربس 338 کے خصوصی طیارے سے کراچی ایرپورٹ پہنچے گی جبکہ ماہرین اسی جہاز میں پی آئی اے کے جہاز کا انجن اور بلیک باکس تحقیقات کے لیے فرانس منتقل کرینگے۔
فرانس سے پی آئی اے جہاز تحقیقاتی ٹیم میں ٹارس یان، ایڈریان وائڈل، لائرینٹ وائڈل شامل جبکہ ٹیم میں فلورینٹ لائوٹ، نکولس ہولوٹ، پیری مونٹنر شامل ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم میں جرمی ماریون، ونسنٹ بیلارڈ، برونو ڈیمارٹ اور سائمنٹ ڈیکاس بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایربس ماہرین کی ٹیم پاکستان کے تحقیقاتی ٹیم سے ملکر جہاز کی حادثہ کا دورہ کرے گی جبکہ فرانسیسی ماہرین کی ٹیم جہاز کا انجن اور بلیک باکس اہنے ساتھ فرانس لے جائے گی اور اہرین کی ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر اور پی آئی اے ہیڈ آفس کا بھی دورہ کرے گی۔
طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے بلیک باکس اور انجن فرانس منتقل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
