Advertisement
Advertisement
Advertisement

نرسز صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

Now Reading:

نرسز صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
نرسز

معاون خصوصی برائے صحت اور علاج ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نرسز اور مڈوائف صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 12 مئی کو پوری دنیا میں نرسز کا عالمی دن منایا جاتا ھے کیونکہ نرسز دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے سال 2020 کو نرسوں اور مڈوائف کا عالمی سال قرار دیا ہے اور ڈبلیو ایچ کے مطابق دنیا کو صحت کی کوریج حاصل کرنے کے لئے 9 ملین مزید نرسز اور داییوں کی ضرورت ہے جبکہ نرسنگ کے بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستان کو 13 لاکھ مزید نرسوں کی ضرورت ہے۔

نرسوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ ملک میں تقریبا 87000 رجسٹرڈ نرسیں کام کر رہی ہیں جبکہ کورونا وائرس اور دیگر وبائی امراض کے ساتھ جاری لڑائی کی وجہ سے نرسنگ پیشہ کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ھے اور عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کو فروغ دینے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ میں نرسوں کا کلیدی کردار ہے حکومت صحت کی پالیسی میں نرسوں اور مڈوائف کے کردارکو بڑھانے کے لئے کام کر رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نرسنگ کے شعبہ میں افرادی قوت میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی اور نرسنگ کے شعبہ میں تحقیق انفرادی صلاحیت کی تشکیل اور بہترین اصولوں پر کار بند رہنے کو ترجیح دی جائے گی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ نرسوں کو صحت کی دیکھ بھال کے علاوہ اساتذہ محققین اور مشیران کے طور پر جانچنا ہوگا اور منصوبہ کے تحت موسم ِخزاں میں پمز کالج آف نرسنگ میں ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائےگا جہاں 25 نرسوں کے پہلے بیچ میں پمز کے ہی اسکول آف نرسنگ سے بنیادی نرسنگ کوالیفائی کرنے والے طالب علموں کو پبلک ہیلتھ کے1 سالہ پوسٹ بیسک کورس میں داخلہ دیا جائے گا، پبلک ہیلتھ کا یہ ڈپلومہ پروگرام دو سالہ ماسٹرز ڈگری پروگرام تک قابل توسیع ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نرسنگ کی بنیادی تعلیم کے آغاز سے ہی منتخب طلباء کو اپنی خدمات انجام دینے کے لئے تیار کیا جائےگا اسلام آباد 27 شہری اور 23 دیہی یونین کونسلوں پر مشتمل ہے دیہی یونین کونسلیں 133 دیہات پر مشتمل ہیں 25 پبلک ہیلتھ نرسوں کا پہلا بیچ آئی سی ٹی کے ضلعی ہیلتھ سسٹم میں شامل کیا جائے گا جو ہر دیہی یونین کونسل کے لئے ایک اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر