Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کی عید پر عوام سے اپیل

Now Reading:

وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کی عید پر عوام سے اپیل
وزیراعلیٰ اور گورنر

وزیراعلیٰ  اور گورنر پنجاب نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے پر  اپنے ایک پیغام میں سادگی سے عید منانے کی عوام سے اپیل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے پر پیغام میں کہا کہ وطن عزیز ہم سے عید سادگی سے منانے کا تقاضا کرتا ہے، میری اپیل ہے کہ کورونا وباء اور طیارہ سانحہ کے باعث لوگ سادگی سے عید منائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا وباء اور طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ نم ناک ہے، عید پر ہمیں بحیثیت قوم جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنا چایئے۔

سردار عثمان بزدارنے یہ بھی کہا کہ اس وقت پوری قوم اوردنیاایک بحران سے گزررہی ہے، کورونا نے ہر چیز کو بدل کر رکھ دیا ہے ، اس عید پر ہمیں غیر معمولی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، عید پر سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے میں ہی خیرو عافیت ہے۔

فواد چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں ہے، مفتی منیب الرحمن

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا اور طیارہ سانحہ کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ان شہداء کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانیں وطن عزیز کے امن کیلئے نچھاور کیں۔

 عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی ایک ماہ کی ریاضت اور عبادت کے بعدعید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کیلئے خاص انعام ہے جبکہ دوسروں کا احساس کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ عیدالفطر کا دن محبت،ایثار اور باہمی اتفاق و اتحاد کا پیغام لے کر آتا ہے، آئیے، ہم ملک و قوم کی سلامتی اورکوروناوباء کے خاتمے کیلئے بھی اپنے ہاتھ اللہ تعالیٰ کے بار گاہ میں اٹھائیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عید پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ تمام ‏اہل اسلام کو عید مبارک۔ ‎

احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے کورونا سے بھی بچنا ہے جبکہ کورونا اور طیارہ حادثہ کےشہداء کے سوگ میں ہم عید سادگی سے منائیں گے۔

ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونیوالوں کو یاد رکھنا ہے جبکہ ہمیں اپنے فوجی جوانوں اور اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعائوں میں یاد رکھنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر