
قومی ایئرلائن کا ریلیف پروازوں کا آپریشن جاری ہے جس میں پی آئی اے لاہور سے 4 خصوصی پروازیں آپریٹ کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق 7 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز Pk757 ،برطانوی شہریوں کو لیکر لاھور سے لندن روانہ ہو گی لندن سے 200سے زائد ہم وطنوں کو لیکر لاہور پہنچے گی ۔
قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 203۔ 8 مئی کو خالی طیارہ دبئی روانہ ہو گا اور دبئی سے 200 سے زائد ہم وطنوں کو لیکر پرواز لاہور پہنچے گی۔
سات مئی کو پی آئی اے کے دو طیارے دبئ کے لئے خالی طیارے لاہور سے روانہ ہو نگے جو کہ دبئی میں محصور 400سے زائد مسافر وں لیکر دونوں پروازیں فیصل آباد پہنچے گی۔
دوسری جانب کراچی پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے جس میں پی آئی اے کی خصوصی پرواز جنوبی کوریا میں پھنسے ہم وطنوں کو لیکر پاکستان پہنچ گئ ہے۔
پرواز پی کے 8873 کے ذریعے سیئول سے 132مسافر اسلام آباد پہنچے۔۔۔ سی اے اے کی ٹیم نے مسافروں پر جراثیم کش اسپرے، اور سامان کو ڈسک انفییکٹ کیا جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ بھی کی گئی۔
کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
مسافروں کو مختص ہوٹلز کے قرنطینہ منتقل کرکے سواب ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں اور کورونا وائرس کی منفی رپورٹ آنے پر مسافروں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 22 ہزار سے زیادہ ہے اور 8420 متاثرین کے ساتھ پنجاب اب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 526 ہے جبکہ 6217 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اموات کے اعتبار سے خیبر پختونخوا بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
صوبہ بلوچستان کی حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے جس کے بعد اب صوبے میں لاک ڈاؤن 19 مئی تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News