Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: سینٹرل جیل میں بھی کورونا کے وار میں تیزی

Now Reading:

کراچی: سینٹرل جیل میں بھی کورونا کے وار میں تیزی
سینٹرل جیل

کراچی کی سینٹرل جیل میں کورونا وائرس پھیلنے لگا ہے جہاں اب تک 2 سو 94 افراد میں  کورونا وائرس  کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بول نیوزکو اعداد شمار کی رپورٹ موصول  ہوگئی جس کے تحت سینٹرل میں 11 مئی کے روز ایک قیدی کا علامت ظاہرہونے پرکوروناٹیسٹ کرایاگیا جب سینٹرل جیل میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا۔

 جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق دو 2 روز بعد 13 مئی کے روزسات قیدی اور جیل انتظامیہ کے چھ افراد کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے  جن کا کورونا مثبت آیا جبکہ 15 مئی کے روز 93 قیدیوں میں سے 40 قیدیوں کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی جبکہ عملے کے 52 افراد میں سے صرف 2 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا

جیل حکام کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 16 مئی کے روز 330 قیدی اور عملے کے 34 افراد کو کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جن میں سے 330 قیدیوں میں سے 204 قیدیوں کی رپورٹ مثبت آئی اور عملے کے 34 افراد میں سے 8 افراد کورونا کا شکار پائے گئے  جبکہ 17 مئی کے روز کورونا کے ٹیسٹ میں اضافہ کیاگیا اور  اسی روز 425 قیدیوں میں سے 32 قیدیوں میں کورونا کی تشخیص پائی گئی ہے۔

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 45,898 تک پہنچ گئی

Advertisement

جیل حکام کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سینٹرل جیل میں چھ 6 روز کے دوران مجموعی طورپر 9 سو 62 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیاگیا جن میں سے 2 سو 94 افراد میں کورونا وائرس پایاگیا اور سینٹرل جیل میں اقدامات کے باوجود کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی زیادہ تعدادقیدیوں کی ہے ۔

واضح رہے اس سے قبل  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہیںجس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 45,898تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19,32 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 985 تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر