
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ سخت حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر کیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر رہنماوں نے سندھ حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا لیکن کہی بھی ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا۔
مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دو روز میں سب نے دیکھا کس طرح ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی، گزشتہ دو روز میں بڑی تعداد میں شہری اپنے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ جہاں جہاں ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی وہاں سندھ حکومت نے آج کاروائی کی اور مختلف مارکیٹ کو سیل کیا گیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی تھی۔
سندھ وبائی امراض ایکٹ کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی پرجرمانہ ہوگا، سندھ کابینہ نے 27 اپریل کووبائی امراض آرڈیننس کی منظوری دی تھی۔
سندھ، ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئےخطرےکی گھنٹی
آرڈیننس کےمتن کےمطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں پرعمل نہ کرنےاوروبائی مرض پھیلانےکاسبب بننےپربھی جرمانےکا اطلاق ہوگا۔
متن کےمطابق وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے میں ناکامی پر بھی اسی آرڈیننس کےتحت کارروائی ہوگی۔
آرڈیننس کے متن میں یہ بھی کہاگیاہےکہ متعلقہ افسرجرمانہ عائد کرنےکی ٹھوس وجوہات تحریرکرنےکا پابند ہوگا، جبکہ باربار خلاف ورزی پرالگ الگ جرمانہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News