Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا تمام دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ حکومت کا تمام دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ
lockdown

کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے جمعہ کوصوبے میں تمام دکانیں بند رکھنے اور مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظرعوام کی حفاظت کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا گیا جس کے مطابق کل جمعہ کے روز دوپہر 12 سے 3 بجے تک لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے کل 3 بجے تک تمام دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ کل صبح سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاون ہوگا اور کل سبزی اور فارمیسی کی دکانیں بھی 3 بجے تک بند رہیں گی۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ مساجد میں کوئی سختی نہ کرے لیکن عوام سے یہی اپیل ہے کہ کل ہم دوبارہ دوپہر 12 سے 3 بجے تک سڑکوں پر سب بند کردیں گے۔

Advertisement

جمعہ کی نماز ہوگی یا نہیں؟ سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مساجد کھلی رہیں گی جہاں متعین افراد نماز ادا کریں گے، باقی لوگوں سے یہی درخواست ہے کہ گھروں پر نماز ادا کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لئے  سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماع کو محدود رکھنے اور دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر