
وفاقی حکومت نے پاک افغان بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چمن اور طور خم بارڈر کو پورے ہفتے کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت داخلہ نے پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہفتے میں چھ دن تجارتی ٹرکوں کی آمد و رفت کےلیے مختص ہوں گے جبکہ ہفتہ کا روز پیدل آنے جانے والوں کےلیے مختص ہوگا ۔
نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہےکہ بارڈرز کھولنے کا فیصلہ نیشنل کووارڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کیا گیا اور پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق سے متعلق ایف آئی اے، ایف سی کے پی، ایف سی بلوچستان کو آگاہ کردیا۔
وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، پاک افغان چمن بارڈر کھولنے کا حکم
یاد رہے اس سے قبل زیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کر دی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وبا پھوٹنے کے باوجود ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلئے پوری طرح یکسو اور پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے افغان عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے کہا تھا کہ چمن سپن بولدک سرحد کھولنے اور ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایات دی ہے، بحرانی کیفیت میں ہم پوری ثابت قدمی سے افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے افغانستان میں نئے اور جان لیوا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پاک افغان سرحد بند کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News