
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا پرکنفیوژن نہیں ہے بلکہ تمام پالیسی واضح ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود وریشی نے کہا ہے کہ پالیسی واضح کے تحت نیشنل اسٹریٹیجی مرتب کرنے میں سندھ حکومت کا ہاتھ ہے، وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ کی بات کوغور سے سنتے ہیں اور این سی سی میں سب سے پہلے مراد علی شاہ کو فلور دیا جاتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں خطاب میں کہا تمام پالیسیوں پر پیپلزپارٹی کا اہم کردارہے اور ہم بحیثیت قوم، کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہونگے کیونکہ ۔کورونا کا اصل حل ویکسین ہے،لاک ڈاؤن نہیں ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے 18 ویں ترمیم دے کر کوئی گناہ کر دیا، روز اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔
اپوزیشن کورونا پر صرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے، عثمان بزدار
شیری رحمان نے کہا تاریخ میں پہلی بار مہلک وبا کا سامنا کر رہے ہیں، یہ ایسا وقت ہے جہاں ہمیں یکجہتی کی ضرورت ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی پر حکومت کا پیغام واضح نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں سب کچھ کھل گیا، کوئی ایس او پی نہیں ہے، کیسا لاک ڈاؤن ہے لوگ عید کی شاپنگ کر رہے ہیں، حکومت نے کورونا سے متعلق کوئی پالیسی نہیں دی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں کورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر فوکس کرنا چاہیئے، ہم نہیں جانتے حکومت کی پالیسی کیا ہے، ہوسکتا ہے 50 فیصد آبادی کورونا سے متاثر ہو جائے، اپوزیشن سے متعلق حکومتی رویہ افسوسناک ہے۔
یری رحمان نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں وزیراعظم لاپتہ ہیں، کہاں ہیں عمران خان، ملک کون چلا رہا ہے، کورونا کیخلاف تمام حکومتی اقدامات مبہم ہیں، لاک ڈاؤن سے متعلق کچھ واضح نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News