
قومی احتساب بیورو( نیب) وفاقی کابینہ کے ایک اور وفاقی وزیر نورالحق قادری کے خلاف سرگرم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو( نیب) نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نور الحق قادری پر اختیارات سے تجاوز کرنے اورغلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی نیب پنڈی کو شکایت کی جانچ پڑتال میرٹ پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نور الحق قادری پر وزارت کی عمارت اپنے بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کا الزام ہے ۔ شکایت کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد نیب وفاقی وزیر سےپوچھ گچھ کرے گا۔
یاد رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز وزارت مذہبی امور کے افسران کے خلاف شکایت پر انکوائری کی منظوری دی تھی۔
نیب وفاقی وزیر غلام سرور خان کے اثاثوں سے متعلق بھی تحقیقات کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News