Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتساب قانون کے مطابق ہونا چاہیے ، شاہد خاقان عباسی

Now Reading:

احتساب قانون کے مطابق ہونا چاہیے ، شاہد خاقان عباسی
احتساب قانون

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب قانون کے مطابق ہونا چاہیے اور قانون سیاست کو دبانے اور سیاست دانوں کو بدنام کرنے کے لئے نہیں ہونا چاہئیے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا شہزاد اکبر کا اختیار کیا ہے، یہ کون ہے، دنیا کو نہیں پتہ ہے اور وہ پریس کانفرنس کرتےرہتے ہیں۔

شاہد خاقان نے کہا کہ کیاعمران خان نے نیا ادارہ بنا لیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مختلف کیس بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

دنیا میں 85 فیصد مریض کورونا کو شکست دے چکے

انہوں نے کہا کہ احتساب کسی کی ذاتی خواہش کے مطابق نہیں ہونا چاہیے، قانون کے مطابق کریں ہم برداشت کریں گے لیکن یہ برداشت نہیں کرپائیں گے۔

Advertisement

اس سے قبل گذشتہ روز سینٹ کے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کے حوالے سے طویل اجلاس کر رہی ہے لیکن آج تک کورونا کے حوالے سے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پالیسی بیان دیتی ہے جس پر اپوزیشن بحث کرتی ہے، ہمارے چاروں وزرا نے تقاریر تو ضرور کیں لیکن ایک کام کی بات نہیں بتائی گئی، اپوزیشن نے کسی کو گالی نہیں دی لیکن بات کرنے کا تو حق دیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ میں کورونا سے نمٹنے کی پالیسی اور واضح حکمت عملی پیش کرے۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کوروںا وائرس پر اب تک 12 سے زائد تقاریر کیں، وزیر اعظم نے کہا کہ غریب کو مشکل ہوگی لاک ڈاؤن نہیں کرنے دوں گا، پھر کہا گیا کہ اشرافیہ نے لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔

شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جس دن کہا کہ لاک ڈاؤن نہیں کروں گا اسی دن وزیر اعظم ہاؤس کے باہر کرفیو لگا ہوا تھا، وزیر اعظم، وزرا اور معاونین خصوصی کے بیانات میں ہی تضاد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر