
کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے نفسیاتی مسائل جنم لے رہئ ہیں جس کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن کا قیام کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دماغی امراض کے حوالے سے سندھ مینٹل ہیلتھ ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث لوگوں میں دماغی امراض جنم لے رہے ہیں اور ہیلپ لائن کے ذریعہ اضطراب، افسردگی اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار لوگوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔
کورونا کیسز کی تعداد 34336 تک پہنچ گئی
انہوں نے کہا کہ اس ہیلپ لائن کے ذریعے دماغی تناؤ اور پیچیدگیوں کی صورتحال میں ہیلپ لائین سے مدد لی جاسکتی ہے جبکہ جناح اسپتال کراچی کے نفسیاتی وارڈ کے لئے ہیلپ لائین 642_117_111_021 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 642_117_111پر 022 کوڈ کے ساتھ سرکاواجی جہانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری حیدرآباد سے رابطہ ہوگا جبکہ مذکورہ بالا نمبرز پر صبح 8 بجے سے شام 3 بجے تک ماہرینِ نفسیات عوام کی مدد اور رہنمائی کے لئے حاضر رہیں گے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مینٹل ہیلتھ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کریم خواجہ کے ہیلپ لائین کے انعقاد کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وارس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 34336 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ اب تک کورونا کے سب سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہونے کی تعداد ہیں۔
این سی سی کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 737 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31 نئی اموات سامنے آئیں ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 13225 تک پہنچ گئی، سندھ میں 12610 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 5021 اور اسلام آباد میں 759 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں 2158 گلگت بلتستان میں 475 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 88 ہوگئی۔
مُلک بھر میں اب تک 8812 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب تک 3،17،699 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2255 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیںَ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News