وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ختم ہو گیا پھر بھی ٹیلی ہیلتھ پورٹل کی ضرورت پڑے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کا افتتاح کردیا، اس موقع پر انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ہیلتھ پورٹل بہت اچھا قدم ہے ۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کیساتھ ہی گزارا کرناہے اور اگر ہم اپنا مقابلہ مغرب کے ممالک سے کریں تو ہمارے حالات ویسےنہیں ۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کورونا کےسبب ترقی یافتہ ممالک کےبھی بہت برےحالات ہیں، اس سال ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی ہیلتھ پورٹل کےاجراءکےموقع پرخطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ٹائیگر فورس میں بہت سے ہیلتھ ورکرز شامل ہوئے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد لوگ ٹائیگر فورس میں شامل ہیں ۔
حکومت نے ہر اہم معاملے میں علماء و مشائخ سے رہنمائی حاصل کی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں رضاکاروں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے، کورونا کیسز بڑھنے پر ہمیں مزید ڈاکٹرز کی ضرورت پڑے گی اس لئے دوردراز علاقوں میں صحت کی سہولتوں کیلئے رضاکار اہم کردار اداکریں گے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پورٹل کے اجرا پر تانیہ ایدروس اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مغربی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں مریضوں کی تعداد کم ہے۔
خطاب کے دوران عمران خان نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم کے لیے پی ٹی وی پر ٹیلی اسکول کا اجرا کیا گیا، لیڈی ڈاکٹرز زیادہ سے زیادہ آگے آئیں اور پورٹل کا حصہ بنیں، وائرس کے باعث ملک پر مشکل وقت آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
