
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغان مہاجرین میں راشن بیگز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے اجلاس میں بھی یقین دلایا کہ پاکستان کورونا وباءکے تناظر میں اپنے افغان بھائیوں سے وہی سلوک کرے گا جیسا وہ اپنے شہریوں سے برتاؤ سے کرےگا۔
عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں امن سے افغان مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اورپاکستان نے دل کھول کر اپنے مہاجر بھائیوں کی مدد کی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ عید کے اجتماعات کے دوران بھی ہمیں ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے اور کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News