Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

Now Reading:

چین نے کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ
قیام امن

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ چین نے کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چینی حکومت نے پاکستان کی 40 لاکھ ڈالرز کی مالی مدد کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین نے 390 وینٹی لیٹرز ، 3 لاکھ 30 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 8 لاکھ 30 ہزار این 95 ماسک،58 لاکھ سرجیکل ماسک اور 42 ہزار حفاظتی سوٹ فراہم کیے ہیں۔

عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ چینی پیپلز لیبریشن آرمی نے کرونا پر قابو پانے کے لئے ہماری مدد کرنے کے لئے ایک میڈیکل ٹیم پاکستان بھیجی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے چینی صدر کی ہدایت پر پاکستان کا دورہ بھی کیا جبکہ جیک ما فاؤنڈیشن نے بھی طبی سامان کی دو کھیپیں پاکستان کو فراہم کی ہیں۔

Advertisement

عائشہ فاروقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کی صوبائی حکومتوں ، چیمبرز اور نجی کمپنیوں نے پاکستان کو طبی سامان مہیا کیا ہے، ہم چینی امداد پر ان کے شکر گزار ہیں جس نے موثر انداز میں کرونا سے نمٹنے میں ہماری مدد کی ہے۔

چین نے مائیک پومپیو کے وائرس سے متعلق الزامات مسترد کردیئے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین نے 2018 میں قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کیے اور پاکستان نے 2019 میں اس معاہدے کی توثیق کی۔

عائشہ فاروقی نے یہ بھی کہا کہ سی پیک میں طویل مدتی منصوبے شامل ہیں جن کی تکمیل کئی سالوں میں پھیلی ہے، ہم پرامید ہیں کہ ہم سی پیک پروجیکٹس کو وقت پر مکمل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، امریکی طالبان امن معاہدہ سے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا طالبان مذاکرات کے دوران افغان امن عمل میں مدد فراہم کی ہے، پاکستان نے نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر