
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نےاداروں کوافراد کےبجائےقانون کےماتحت کیا، نیب آزاد ادارہ ہے حکومت کاکوئی لینا دینا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقتدارن لیگ کی سوچ کاہمیشہ سےمحوررہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت اپنی ذات سےباہرنہیں نکلی،عوام نےشہبازشریف کولیپ ٹاپ میں دیکھا ہےاس سےباہر نہیں۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کےدورمیں نیب کوہمیشہ مفادات کیلئےاستعمال کیا گیا لیکن پاکستان تحریک انصاف کے دور میں نیب ایک آزاد و خودمختار ادارہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر کا کہنا تھا کہ لیگ کی قیادت صرف اپنی ذاتی مسائل پر سیاست کررہی ہے جبکہ ان کے کیسز بھی کرمنل طرزکے ہیں لیکن یہ سیاسی بنانا چاہتے ہیں۔
اپنے بیان میں شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملکی وسائل کو ہمیشہ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا جبکہ شہبازشریف کی نیب پیشی کےبعد ن لیگ میں غصہ پایا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر الزام تراشیاں کیوں ہو رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو افراد کے بجائے قانون کے ماتحت کیا ہے جبکہ عمران خان کورونا جیسی وبا کیخلاف برسرپیکار ہیں۔
شہباز شریف کی نیب میں آج پھر طلبی
یاد رہے کہ طلبی کے نوٹس میں قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو انسدادِ بدعنوانی کے ادارے کے لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں قائم دفتر میں 12 بجے مطلوبہ دستاویزات اور شواہد کے ہمرہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اور 22 اپریل کو شہباز شریف نے کورونا وائرس کے باعث صحت کو وجہ بناتے ہوئے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا حالانکہ نیب نے انہیں طبی ہدایات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپنانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News