Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ٹرانسشپمنٹ کی اپنی اصل صلاحیت حاصل کرسکتا ہے، مشیر تجارت

Now Reading:

پاکستان ٹرانسشپمنٹ کی اپنی اصل صلاحیت حاصل کرسکتا ہے، مشیر تجارت
عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹرانسشپمنٹ کی اپنی اصل صلاحیت کو حاصل کرسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت میں پاکستان کی ٹرانسشپمنٹ صلاحیت کے حوالے سے اجلاس ہوا اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں پاکستان میں ٹرانشپمنٹ سیکٹر کے تفصیلی جائزہ اور دنیا میں نقل و حمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس دی صدارت کرتے ہوئےعبدالرزاق داؤد نے کہا کہ بندرگاہ کے چارجز اور ناکارہ کام کے نتیجے میں کارگو ہینڈلنگ میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

مشیر تجارت نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایک سہولت کار ریگولیٹر کا کردار ادا کرسکتی ہے، جو دستیاب صلاحیت کے مطابق ٹرانسشپمنٹ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لچکدار ماحول فراہم کرے گی

Advertisement

برآمدات میں 2فیصد اضافہ ہوا ہے، مشیر تجارت

 عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ خطے کی متعدد دیگر اہم بندرگاہوں کے ساتھ کام کر سکتی ہے، جو ایک دوسرے کو ٹرانسپشنمنٹ سرگرمیوں میں پورا کرسکتی ہے

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا مزید کہنا تھا کہ چین ، افغانستان اور وسطی ایشیائی معیشتیں زمینی راستوں کے ذریعہ گوادر کے ساتھ جڑ جائیں گی۔

واضح رہے اس سے قبل مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ جولائی 2019ء سے جنوری 2020ء کے دوران ملکی برآمدات میں دو فیصد اضافہ ہواہے۔

سینیٹ میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا تھا کہ ٹیکسٹائلز کے شعبے کی برآمدات میں 25 فیصد، مرغی اور گوشت پچاس فیصد اور ماہی گیری میں اٹھائیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، کیمیکل اور انجینئرنگ مصنوعات کی برآمد میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر