
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون پہ تمام صوبے متفق ہیں لیکن اگر عوام نے اسمارٹ لاک ڈاون میں احتیاط نہ برتی تو فیصلہ واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔
سیالکوٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاون میں جن علاقوں میں کورونا کے مریض ذیادہ ہیں وہاں سختی ہو گی اور جہاں پر کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ہے وہاں نرمی ہو گی جبکہ ہفتہ میں چار روز کیلے دوکانیں کھلیں گی۔
عثمان ڈار نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر قلت سابقہ حکومتوں کی وجہ سے آتی تھی، ماضی کی حکومتوں نے کبھی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو ترجیحات نہیں دی تھیں، آٹا، گھی ،چاول پر سبسڈی شروع کی تھی اب انیس اشیاء پر دی جارہی ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں نے یہ بھی کہا کہ یہ بحث ہے کہ ٹیسٹنگ کم ہو رہی ہے حکومت اس پر بھی توجہ دے رہی ہے، میں ذاتی طور پہ سمجھتا ہوں کہ کورونا کے مریضوں کو مارل اسپورٹ کی ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں عثمان ڈار نے بتایا کہ جیسے جیسے چیزیں مہیا ہو رہی ہیں ٹیسٹنگ پہ کام ہو رہا ہے، پوری دنیا میں کسی ملک نے بھی ہزاروں کی تعداد میں ٹیسٹنگ نہیں کی۔
حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے مزید بتایا کہ مغرب میں ہزاروں کی تعداد میں اموات ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں اموات کی شرح بہت کم ہے۔
واضح رہےاس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن بتدریج کھولنے کا اعلان کردیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کھولنا ہے، ایس او پیز پرعمل نہ ہوا تو دوباہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔
عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں بڑے مسئلے لاک ڈاؤن کی وجہ سےہیں، لاک ڈاؤن کھولیں گے تو لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، دنیا کی طرح کورونا وائرس پاکستان کیلئے بھی بڑا چیلنج ہے، لاک ڈاؤن جیسا قدم پچھلے 100 سال میں کسی ملک نے نہیں اٹھایا۔
ٹائیگر فورس کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہٹائیگر فورس مشکل وقت میں ملک کیلئے جہاد لڑے گی اور عوام میں آگاہی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News