Advertisement
Advertisement
Advertisement

جتنا مرضی شور مچالیں، نجات کی کوئی سبیل باقی نہیں، مراد سعید

Now Reading:

جتنا مرضی شور مچالیں، نجات کی کوئی سبیل باقی نہیں، مراد سعید
مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جتنا مرضی شور مچالیں، نجات کی کوئی سبیل باقی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مسلم لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عجیب زمانہ ہے کہ جن پر چوری کے سنگین الزامات ہیں وہ قوم کو بھاشن دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال دونوں ہی نیب کو مطلوب اور دونوں پر اربوں روپوں کی خرد برد کا الزام ہے، پھر یہ دونوں ہی کیوں انکے قائد عدالت سے باضابطہ طور پر کرپٹ اور بددیانت ہونے کا پروانہ حاصل کرچکے ہیں۔

مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ میاں نواز شریف کو جے آئی ٹی، احےساب عدالت اور سپریم کورٹ میں مہینوں موقع دینے کے بعد بددیانت اور کرپٹ قرار دیکر وزارت عظمیٰ سے الگ کیا گیا۔

وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ بڑے میاں تو بڑے چھوٹے میاں بھی کسی سے پیچھے نہیں، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے چھوٹے میاں کی پوری واردات کل قوم کو مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے بعد صداگیر بگل بجانے نکل کھڑے ہوئے ہیں، کبھی پارلیمان کے اندر اور کبھی میڈیا کے سامنے شور مچا رہے ہیں کہ کسی طرح امان مل جائے۔

Advertisement

احتساب قانون کے مطابق ہونا چاہیے ، شاہد خاقان عباسی

انھوں نے کہا کہ رسیدیں اور ثبوت نہ انکے پاس ہیں نہ انکے بڑوں کے پاس تھے، پورا پورا ٹبر چوری میں ملوث اور جماعت کے سرکردہ رہنما کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے ہیں۔

مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ لندن سے جو صاحب کوروناء سے لڑنے آئے تھے وہ لیپ ٹاپ کے سامنے تصویر کھنچوا کر رفو چکر ہوگئے، موصوف نیب کو ملتے ہیں نہ پارلیمان میں دکھائی دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مزید کہا کہ نیب زدہ درباری قوم کو گمراہ کرنے کی بجائے خود پر لگنے والے الزامات کا جواب دیں، چپڑاسیوں کے کھاتوں میں چھپائی گئی دولت قوم کو واپس مل کررہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر