Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور

Now Reading:

پاکستان میں مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور
مارکیٹوں

لاک ڈاؤن کی پابندیوں اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان میں مارکیٹوں کو دوبارہ بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نےبانوبازار،انارکلی بازار،نیلاگنبدکی ملحقہ مارکیٹوں کادورہ کیا۔

اپنے بیان میں وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹوں کاجائزہ لینےکیلئےنکلاہوں، مارکیٹیں کھولنےکےحق میں تھالیکن موجودہ صورتحال نےانتہائی پریشان کیاہے

میاں اسلم اقبال نے یہ بھی کہا کہ چھوٹےدکانداروں کی اکثریت نےایس اوپیزکاخیال نہیں رکھا، اگرصورتحال یہی رہی توایک دوروزمیں سخت ترین فیصلےکرنےپڑیں گے

وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرآج رات جامع رپورٹ بنائیں گے۔

Advertisement

ایس او پی کی خلاف ورزی،کراچی کی متعدد مارکیٹیں سیل

دوسری جانب سندھ میں کراچی کی زینب مارکیٹ، طارق روڈ پر 3 دکانیں ،وکٹوریہ مارکیٹ، انٹرنیشنل مارکیٹ ، گل پلازہ اور ارحم شاپنگ سینٹر کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں اور ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر گارڈن اسماء بتول نے اپنے بیان میں کہا کہ دکانداروں نے سینیٹائزر، ماسک اورگلووز نہیں پہن رکھے تھے،کسی کو بھی ایس او پی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں اس لئے گل پلازہ اور ارحم شاپنگ سینٹر کوایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

 کراچی کے علاقے صدر میں ضلعی انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کردیا جب کہ مارکیٹ جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بھی بند کردیا گیا ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور دکانداروں میں تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کو سیل کیا گیا، دکانداروں نے سینیٹائزر ماسک اور گلووز نہیں پہن رکھے تھے جب کہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کر رہے تھے۔

اسسٹینٹ کمیشنر صدر اصف راضا چانڈیو نے مزید کہا کہ زینب  مارکیٹ میں سوشل ڈیسٹینسینگ کی بھی کھولی خلاف ورزی اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی دکانوں کو سیل کر دیا گیا  ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر