
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ پبلک ہونا تاریخ ساز ہے اورر صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بہت کم وقت میں شوگر انڈسٹری کا فرانزک آیڈٹ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے وعدے کے مطابق شوگر کمیشن کی رپورٹ پبلک کی اور رپورٹ میں حیران کن انکشافات اور مکمل چارج شیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شوگر کمیشن کی انکوائری رپورٹ میں مسلم لیگ ن کے کارناموں کی بڑی داستانیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے رپورٹ پر بے بنیاد سوال اٹھائے ہیں اور شاہد خاقان عباسی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اگر انہوں نے کمیشن کی رپورٹ پڑھی ہوتی تو اس پر بات نہ کرتے۔
سندھ میں آج بھی 38 افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہارگئے
انہوں نے بتایا کہ رپورٹ میں لکھا ہے 18 19 میں جب ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی تو وافر مقدار موجود تھی، قیمتیں بڑھنے کی وجہ ایکسپورٹ کی بجائے سٹہ اور مل ملکان کی ملی بھگت بنی ہے۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کمشن کی رپورٹ کے ٹی او آرز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف چارج شیٹ ہے اور شاہد خاقان عباسی کو اپنی چارج شیٹ کے جواب دینے پڑینگے۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کے کارنامے بھی اس رپورٹ میں بتائے گئے ہیں، شریف ملز کی اریبیہ ملز کا آڈیڈٹ کیا گیا ہے۔
شریف فیملی کی مل میں این اور آر نام سے لیجر بنائے گئے، این لیجر سے مراد نان رپورٹڈ اور آر سے مراد کو رپورٹ کرنا ہے۔
1.3 انہوں نے مزید بتایا کہ ارب کا گنا انہوں نے شو ہی نہیں کیا اس سے بننے والی شوگر بلیک مارکیٹ میں بیچی گئی اور اربیہ کی انتظامیہ اور سلمان شہباز نے ہدایت جاری کی کہ ریکوری 2 سے 3 فیصد کم دیکھائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News