Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید سے پہلے ٹرینوں کو شروع کیا جائے، شیخ رشید

Now Reading:

عید سے پہلے ٹرینوں کو شروع کیا جائے، شیخ رشید
ٹرینوں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ خواہش کے عید سے پہلے ٹرینوں کو شروع کیا جائے ۔

تفصیلات ککے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین آپرینشن بحالی سے متعلق ویڈیو بیان میں کہا کہ پوری کوشش تھی کہ 10 مئی سے ٹرین سروس بحال کر دیں لیکن ٹرین آپریشن بحالی کیلئے تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹرین آپریشن کی بحالی پر غور کیلئے 3دن مشاورت کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش کے عید سے قبل غریب کی سواری کے لئے ٹرین سروس بحال کی جائے اور احتیاطی تدابیر کےتحت تمام ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوام، علما اور تاجروں نے جس طرح لاک ڈاؤن میں حکومت کا ساتھ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے جبکہ امید ہے عمران خان کی اجازت سے عید سے پہلے ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن بتدریج ہفتے سے کھولنے کا اعلان کر دیا تھا۔

حکومت کا ملک بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا 26 فروری کو ملک میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا، ساری دنیا کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کیا، کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیلتا ہے، خوف تھا لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوگا۔.

وزیراعظم نے کہا تھا کہ  لاک ڈاؤن سے عوام کو مشکلات درپیش تھیں، دنیا میں ایک دن میں ہزاروں لوگ مر رہے تھے، اللہ کا کرم ہے پاکستان پر دیگر ممالک کی طرح دباؤ نہیں پڑا، ہم نے اب آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا لاک ڈاؤن کے اثرات سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، ایک قوم بن کر اگلے فیز میں جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر