Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورنگی فش ہاربر کے ترقیاتی منصوبوں کے جلد آغاز پر غور

Now Reading:

کورنگی فش ہاربر کے ترقیاتی منصوبوں کے جلد آغاز پر غور
کورنگی فش ہاربر

پاکستان میں جاپان کے سفیر ایچ ای میتسوڈا کونینوری اور مسٹر توکیتا یوجی، معیشت و ترقی کے مشیر نے وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید علی حیدر زیدی سے کورنگی فش ہاربر کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملاقات کی۔

دونوں فریقوں نے اس عمل کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ  کوویڈ – 19 کے بعد جب حالات معمول پر آجائیں تو ان پر کام شروع ہوسکے۔

منصوبوں میں کورنگی فش ہاربر میں نیلامی ہال کی تعمیر، بزنس پارک کا قیام اور کولڈ اسٹوریج فریزنگ ٹنل شامل ہیں۔ یہ منصوبے ڈبلیو ٹی او ، یورپی یونین اور سمندری غذا کی درآمد کرنے والے ممالک کے طے کردہ معیار پر پورا اترنے میں مدد کریں گے۔

علی زیدی نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان کی مثالی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی معیشت نے “اندرونی” حکمت عملی کی اہمیت کا اعادہ کیا جس کے تحت افرادی قوت کی ترقی کو اولین اہمیت دی جاتی ہے۔ “پاکستان میں ہمارے پاس مہارتو صلاحیت موجود ہے جس کو صرف کچھ نکھارنے کی ضرورت ہے۔ سستی لیبر مارکیٹ کی وجہ سے پیداوار کی لاگت کم ہے اور برآمدات کے شعبے کے لئے ہماری شرح رزِ مبادلہ سازگار ہے۔ ہمیں صرف سازگار ماحول کی تشکیل کی ضرورت ہے۔ ہمارے عوام اور ہماری قوم ترقی میں تمام اقوامِ عالم کو پیچھے چھوڑ دینگے”۔

جی 7 اجلاس ویڈیو لنک کے بجائے فیس ٹوفیس کرانے کی تجویز

Advertisement

علی زیدی نے پورٹ قاسم میں جاپانی کمپنیوں کے لئے ایک تکنیکی صنعتی زون کی تجویز پیش کی کہ مذکورہ بالا کے علاوہ ، دونوں نے ماہی گیروں کے لئے ایک تربیتی ادارے کے قیام پر بھی گفتگو کی جہاں گہرے سمندر کی ماہی گیری سے متعلقہ آئندہ نسل کو تربیت دی جائے گی۔

  جاپانی سفیر نے جاپان اور پاکستان کے مابین گذشتہ سال ہونے والی ایک ایم او سی کا بھی ذکر کیا جس کے تحت پاکستانی، فشریز اور میری ٹائم سیکٹر میں روزگار حاصل کرنے کے مواقع کو بروئے کار لا سکتے ہیں۔ علی زیدی نے جاپانی بحری جہاز کمپنیوں میں پاکستانی سی گیئررز کو ملازمت دینے پر بھی محترم سفیر سے بات کی.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر