Advertisement
Advertisement
Advertisement

طیارہ حادثہ، میتوں کی شناخت و حوالگی کے ایس او پیز جاری

Now Reading:

طیارہ حادثہ، میتوں کی شناخت و حوالگی کے ایس او پیز جاری
پی آئی اے

گذشتہ ہفتے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پیش آنے والے پی آئی اے کے طیارہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی میتوں کے حوالے سے کمشنر آفس کی جانب سے ایس او پیز جاری کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد میں سے کئی میتیں لواحقین کے حوالے کی جاچکی ہیں لیکن چند میتیں اب بھی شناحت کے قابل نہیں تھیں جس کے باعث ان کے ڈی این اے سیمپل لئے گئے تھے اور اب ڈی این اے میچ ہونے پر کمشنر کراچی کے احکامات کے مطابق ایس او پیز کے تحت میتوں کو لواھقین کے حوالے کیا جائیگا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ایدھی اور چھیپا سردخانوں پر اسسٹنٹ کمشنرز تعینات کریں اور پولیس قانونی تقاضوں کے لئےسردخانوں پر ایس پیز کی ڈیوٹی لگائے۔

ہدایت نامے میں مزید بتایا گیا کہ دونوں سردخانوں پر ایم ایل او تعینات کئے جائیں اور ڈی این اے ملنے پر پولیس افسر اور ایم ایل او لاش حوالگی کے تقاضے پورے کریں۔

پولیس افسر اور ایم ایل او لاش کی فزیکل تصدیق کا عمل مکمل کریں بصورت دیگر اے سی اور ایم ایل او، ڈی این اے رپورٹ ملنے پر لواحقین سے رابطہ کریں۔

Advertisement

کمشنر کراچی کی جانب سے سخت احکامات دیئے گئے ہیں کہ ایس ایس پی لاش کی وصولی کے لئے لواحقین سے رابطہ کریں اور تقاضے پورے ہونے پر پولیس لواحقین کو عزت و احترام سے لاش حوالے کرے۔

یاد رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے  پی آئی اے کے طیارے میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جن میں طیارے کا عملہ اور مسافر شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر