
آل سٹی تاجر اتحاد صدر شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ آج سے چاند رات تک تمام دکانیں رات 10 بجے تک کھولینگے۔
تفصیلات کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن صدر شرجیل گوپلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اعلی حکام سے درخواست ہے کہ ہمیں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔
اپنےبیان میں شرجیل گوپلانی نے کہا کہ تمام مارکیٹوں کے تاجر رات 10بجے تک کاروبار کرسکتے ہیں۔
آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن صدر شرجیل گوپلانی نے مزید کہا کہ تمام تاجر مارکیٹوں میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں، مارکیٹوں میں ماسک سینیٹائزر اور گلوبز کا استعمال کریں۔
یاد رہے اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے تمام شاپنگ مالز کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں اور تمام مالز کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کاروبار 24گھنٹے کھولنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام مالز، دکانیں اور بازار کھول دیئے جایئے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مارکیٹس میں چھوٹے طبقے کا کاروبار ہے اور اگر دکانیں بند کریں گے تو دکاندار تو کورونا کے بجائے بھوک سے مر جائے گا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکانداروں کو کام کرنے سے نہ روکیں اور تمام مالز بھی کھولیں کیونکہ مالز میں ایس او پیز پر زیادہ بہتر عمل ہوسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News