Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل این جی کیس کی تحقیقات، عید کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

ایل این جی کیس کی تحقیقات، عید کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
ایل این جی

نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات میں نئے شواہد سامنے آنے پر عید کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام کے بیرون ملک مفرور ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کی استدعا کر دی، کیس کی مزید سماعت 11 جون کو ہو گی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بطور ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کے تفتیشی افسر ملک زبیر نے سابق ایم ڈی پی ایس او شاہد الاسلام سے متعلق رپورٹ پیش کی کہ ملزم جان بوجھ کر بیرون ملک روپوش ہے جس کے ٹھکانے کا پتہ نہیں چل سکا لہذا اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ ریکارڈ کراچی سے نہیں لایا جا سکا۔ نیب کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ایل این جی کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور عبوری ریفرنس دائر کرنے کے بعد کچھ نئے شواہد سامنے آئے ہیں اس لیے عید کے بعد ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

Advertisement

نیب کے مطابق ضمنی ریفرنس میں شاہد خاقان کے بیٹے اور فیملی کے خلاف ثبوت شامل ہوں گے۔ ایل این جی ٹرمینل ٹھیکے کے بعد شاہد خاقان کی فیملی کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے، شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان کے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے گا جس کے اپنے کوئی ذرائع آمدن نہیں تھےمگر ان کے بینک اکاؤنٹ میں بھی رقوم آئیں۔ ریفرنس کی مزید سماعت 11 جون کو ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر