
پی آئی اے طیارہ حادثے کا معاملے پر فرانس سے آئی ہوئے فرانسیسی ماہرین کی 11 رکنی ٹیم یکم جون کی صبح 9 بجے کراچی سے فرانس واپس روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ماہرین اتوار کے روز تمام تیکنیکی معلومات پاکستانی ٹیم سے تبادلہ کرکے روانہ ہوگی۔
بول نیوز نے فرانسیسی ٹیم کی واپسی کی فلائٹ کا سی اے اے کا نوٹیفکیشن حاصل کرلیا ہے جس کے مطابق ایرکرافٹس ایکسیڈنٹس انویسٹیگیشن بورڈ کی پاکستانی ٹیم کا ایک رکن بھی فرانس کی ٹیم کے ہمراہ جائے گا۔
خیال رہے کہ ٹیم اپنے ساتھ بلیک باکس کے حصے ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر، کاک پٹ وائس ریکارڈر اور انجن کے پرزے ساتھ لے جائے گی جس کو ایربس ماہرین فرانس میں ڈی کوڈ کرینگے ۔
اندرون ملک فضائی سفر کیلئے نئے ضوابط جاری
کاک پٹ وائس ریکارڈر اور ڈیٹا فلائٹ ریکارڈر کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد طیارہ حادثے سے متعلق وجوہات سامنے آئینگی۔
یاد رہے کہ پی کے 8303 حادثے کی تحقیقات سے متعلق فرانسیسی ٹیم 26 مئی کو کراچی پہنچی تھی اور 22مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں پی کے 8303 پرواز میں عملے سمیت 99 مسافر سوار تھے جبکہ دو مسافر حادثے میں خوشقسمتی سے بچ گئے تھے۔
طیارہ ساز کمپنی ایئربس کی ٹیم 25 مئی کو کراچی پہنچی تھی، ٹیم کی آمد سے قبل تباہ شدہ جہاز کے انجنوں کی ممکنہ منتقلی کا عمل روک دیا گیا تھا اور طیارہ ساز کمپنی ائر بس کے نمائندے جائے حادثہ اور رن وے کا دورہ بھی کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کو کورونا کے حوالے سے لازمی قرنطینہ کی شرط سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا تھا اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ائر بس ٹیم دو روزہ تحقیقات کے بعد 26 مئی کو واپس روانہ ہو جائے گی۔
ائر بس انتظامیہ نے اپنے خط میں حادثے کی تحقیقات میں پی آئی اے کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News