Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی جلد کورونا پر قابو پالے گا، عارف علوی

Now Reading:

ترکی جلد کورونا پر قابو پالے گا، عارف علوی
جلد کورونا

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ امید ہے کہ ترکی کی جانب سے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے چیلنج پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون کیا اور صدر عارف علوی اور پوری پاکستانی قوم کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کراچی میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے جبکہ صدر عارف علوی نے بھی ترک ہم منصب اور ترک عوام کو عید کی مبارکباد دی۔

صدر مملکت نے پاکستانی شہریوں کی دیکھ بھال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیاجبکہ صدر علوی کا کوویڈ 19 سے نمٹنے کیلئے ترکی کی طرف سے حفاظتی کٹس اور سامان کی فراہمی پر بھی ترک صدر سے اظہار تشکر بھی کیا۔

ٹیلیفونک رابطے پر صدر مملکت نے کراچی میں بد قسمت طیارہ کے حادثہ پر ترک صدر کے اظہار ہمدردی کے پیغام کو بهى سراہا، انہوں نے کہا کہ ترکی کی طرف سے یہ پیغام دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دیرپا تعلقات کا مظہر اور متاثرہ خاندانوں کیلئے حوصلے اور ہمت کا باعث ہے صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین دیرپا اور بے مثال برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر