
حکومت نے شوگر انکوائری رپورٹ پبلک کر دی ہے جس میں چینی بحران کا ذمہ دار ریگولیٹرز کو قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ شوگر انکوائری رپورٹ من وعن عوام کےسامنے رکھی جائے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگر ملز مافیا نے ملی بھگت سے عوام سے لوٹ مار کی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
Sugar Inquiry Commission Report (signed 347 pages)
معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ کسانوں کو گنا بیچنے پر سپورٹ پرائز سے بھی انتہائی کم قیمت ادا کی جاتی ہےاور سستا گنا خرید کر مہنگی لاگت ظاہر کی جاتی ہے، کسان سے کٹوتی کے نام پر زیادتی کی گئی، شوگر مل مالکان15 سے30 فیصد تک گنے کی مقدار میں کم کرکے کسانوں کو نقصان پہنچاتی رہے۔
وفاقی کابینہ کا شوگر انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو سبسڈی دے کر بے تحاشا فائدہ پہنچایا، شہباز شریف فیملی کی شوگر ملز میں ڈبل رپورٹنگ کے شواہد ملے ہیں جبکہ جے ڈی ڈبلیو گروپ کی شوگر ملز کارپوریٹ فراڈ میں ملوث نکلی ہیں، جہانگیرترین گروپ کی شوگر ملز اوور انوائسنگ اور ڈبل بلنگ میں ملوث ہیں۔
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ انکوائری کمیشن نے چینی بحران کا ذمہ دار ریگولیٹرز کو قراردیا ہے جن کی غفلت کے باعث چینی کا بحران پیدا ہوا اور قیمت بڑھی، کین کمشنرز سے لے کر ایس ای سی پی، مسابقتی کمیشن،ایف بی آر، اسٹیٹ بنک سب نے غیر ذمہ داری دکھائی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہآج پاکستان کی سیاسی اور حکومتی تاریخ میں تاریخ ساز دن ہے، اس ملک میں اس قسم کے بحران پہلے بھی آتے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے چینی بحران رپورٹ کا فرانزک آڈٹ کروایا، ہم نے مافیاز کو بے نقاب کرنا ہے جس نے ملک میں غریب کا خون چوسا اور ملک کو نقصان پہنچایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News