Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے خلاف لڑنے کیلئے کراچی کو صاف ستھرا رکھنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

کورونا کے خلاف لڑنے کیلئے کراچی کو صاف ستھرا رکھنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا  وائرس کے خلاف لڑنے کیلئے کراچی کو صاف ستھرا رکھنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے بذیعہ وڈیو لنک  اجلاس کیا جس میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیٹچاموتھو الونگوان اپنی ٹیم کے ساتھ شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ اجلاس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر حارث گذدر، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری، سیکریٹری توانائی، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری انویسنٹمنٹ موجود تھے۔

اجلاس میں 100 ملین ڈالرز کے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ (ایس ایس ڈبلیو ایم) پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  یہ پروجیکٹ 5 سالوں میں مکمل ہوگا،  پروجیکٹ میں 2 گاربج ٹرانسفر اسٹیشن (جی ایس ٹی) اور 2 لینڈ فل سائیٹس کا قیام اور نالوں کی صفائی شامل ہے ۔

Advertisement

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس ایس ڈبلوای ایم کے پروجیکٹ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور کروا کے ورلڈ بینک کو منظوری کے  لیے بھیجے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  کورونا وائرس کی وباء کے خلاف مزید اقدامات بھی کرنا ہوں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نظام متعارف کروائیں جس میں مسافر بسوں اور شہر کو ڈس انفیکٹ کرنا ہوگا۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی لاگت 4.8 ملین ڈالرز ہے۔یہ پروجیکٹ اصولی طور پر منظور کیا گیا۔ صوبے کے دیگر شہروں کو بھی ڈس انفیکٹ رکھنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   کورونا وائرس کے ساتھ ٹڈی دل کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے، اس سےفوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے  کہا کہ ورلڈ بینک سے  ٹڈی دل کے خلاف آپریشن میں ٹیکنیکل اور فنانشل مدد ملے گی۔ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کی مکمل مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر