Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاک ڈاون سے لوگوں کا روزگار خطرے میں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

لاک ڈاون سے لوگوں کا روزگار خطرے میں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
روزگار

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاون سے لوگوں کا روزگار خطرے میں اور بیروز گاری میں اضافہ کا سنگین خطرہ در پیش ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدارت میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

جام کمال خان نے کہا کہ کورنا وائرس کے معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،آئیندہ مالی سال کے بجٹ میں معاشی ترقی اور روزگار کے مواقعوں کو مد نظر رکھا جائے ۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی پیکیج کے منصوبوں پر آئئیندہ 3 سال میں 80 سے 90 فیصد تک عملدرآمدہوگا جبکہ ترقیاتی پیکج کی تکمیل سے شہر کا مواصلاتی نظام بہتر اور خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے قرض حسنہ اسکیم متعارف کرادی گئی ہے ۔

Advertisement

حکومت بلوچستان کا انقلابی اقدام

قرض حسنہ کی اسکیم کے تحت کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ گھرانوں کو بلا سود قرضہ دینے کا فوری آغاز کردیا گیا تھا جبکہ قرض حسنہ کا مقصد کورونا سے متاثرہ  گھرانوں کو باعزت طریقے سے مالی امداد کی فراہمی ہے۔

اسکیم سے خاندانوں کے لیےخوراک، ادویات، یوٹیلیٹی بلز اور دیگر گھریلو اخراجات پورے ہوسکیں گے جبکہ قرض کی رقم 10 سے  20 ہزارر روپے رکھی گئی ہے جبکہ واپسی کی معیاد3سال مقرر کی گئی ہے

اسکیم کے تحت واپسی کی ماہانہ قسط500سے 1000تک مختص کی گئی ہے جبکہواپسی قسط کا آغازلاک ڈاؤن ختم ہونےکے بعد شروع ہوگا۔

درخواست گزار کی عمر18 سے 62 سال کے درمیان ہونی چاہیے جبکہ مستحقین کو ایمرجنسی قرض حسنہ سے استفادہ ہونے کے لیے درخواست دینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ قرض حسنہ کا مطلب یہ ہے کہ قرض دہندہ، قرض سے زائد کا مطالبہ نہ کرے اورادائیگی کا جو وقت آپسی رضامندی سے طے ہوا ہے اس سے پہلے تقاضا نہ کرے، اور وقت مقررہ گزرجانے کے بعد تاخیر کی وجہ سے کسی زیادتی کا مطالبہ نہ کرے۔ اور اعلیٰ بات یہ ہے کہ قرض دے کر بعد میں معاف کردے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر