نوشہرو فيروز کے صحافی عزیز میمن قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، قتل میں ملوث اہم ملزم نظیر سہتو نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، گرفتار ملزم کا ڈی این ای سیمپل شہید صحافی کے ڈی این ای سے میچ ہوا ہے، شہید صحافی کے معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ ای آئی جی غلام نبی میمن نوابشاہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے پولیس افسران سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پندرہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
کل ڈی آئی جی نواب شاہ کے دفتر میں جے آئی ٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News