Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کے وزراء مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، شہباز گل

Now Reading:

سندھ حکومت کے وزراء مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، شہباز گل
شہباز گل

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے وزراء مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے ضرورت کا مطلوبہ طبی سامان بر وقت سندھ حکومت کو پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ کی پریس کانفرنس پر رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے رد عمل دیتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے لگائے گئے وفاقی حکومت کے عدم تعاون کا الزام کو مسترد کر دیا۔

رہنما تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی جانب سے سندھ کو سپلائی کئے گئے طبی سامان کی فہرست بھی جاری کر دی۔

ڈاکٹر شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ 77 ہزار سے زائد ٹیسٹنگ کٹس وفاقی حکومت کینجانب سے سندھ کو دی گئیں جبکہ 5لاکھ سے زائد فیس ماسک,3 لاکھ سرجیکل ماسک,30 ہزار این 95 ماسک فراہم کئے گئے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ حفاظتی لباس,تھرمل گنز,پی سی آر مشینیں بھی وفاق کی جانب سے دی گئیں اور ہینڈ سینیٹائیزرز, باڈی بیگز,سیفٹی باکسز, دستانے اور خصوصی گلاسز بھی فراہم کئے گئے۔

Advertisement

کورونا کے خلاف وزیراعظم کی سنجیدگی نظر نہیں آئی، ناصر شاہ

رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہان تھا کہ سندھ حکومت کے وزراء مسلسل غلط بیانی اور جھوٹ بولنے سے پہلے حقائق کو مطالعہ کر لیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے وزیر تعلیم سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو پتہ ہی نہیں کہ کرنا کیا ہے بلاول بھٹو کے احکامات پر وزیراعلی سندھ نے کورونا کے خلاف حکمت عملی بنائی۔

وزیراعلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا تھا کہ وفاقی حکومت کا کام ہے صوبائی حکومت کی مدد کرنا ہے لیکن کورونا کے خلاف وزیراعظم کی سنجیدگی نظر نہیں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر