Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے لواحقین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ارشد ملک

Now Reading:

پی آئی اے لواحقین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، ارشد ملک
لواحقین

سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے لواحقین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک نے  بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 39 مسافروں کی میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

56میتوں کے ڈی این اے کا عمل جاری ہے،  ان میتوں کے ڈی این اے خصوصی ٹیم کر رہی ہے اور ڈی این اے عمل مکمل ہوتے ہی میتوں کو انکے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری جانب  ایدھی سردخانے میں 53 لاشیں لائی گئیں جن میں سے 40 افراد کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ 19افراد کی لاشیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھیپا سردخانے میں 39 لاشیں لائی گئیں جن میں سے 16افراد کی لاشیں شناخت کرکے اہل خانہ کےسپرد کی گئی جبکہ 5افرادکی لاشیں ورثاشناخت کےبعدجناح اسپتال سےلےگئےتھے

Advertisement

ذرائع کا یہ بھی  کہنا ہے کہ 57 افراد کی لاشیں شناخت کے بعد حوالے کی جائیں گی جن میں سے 23 افراد کی لاشیں چھیپا سرد خانے میں موجود ہیں جبکہ34 افراد کی لاشیں ایدھی کے مردہ خانے میں موجود ہیں۔

پی آئی اے طیارہ حادثہ ،عالمی رہنماوں کا اظہار افسوس

واضح رہے کہ مسافروں کو لاہور سے کراچی لانے والا بدقسمت پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے پہلے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

طیارہ حادثے میں عملے کے 7ارکان بھی شال تھے، افسوسناک واقعے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعوداور محمد زبیر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

اس موقع پر پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کاکہنا تھا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے،لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرحادثے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کےلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجوکہ ڈسٹرکٹ منیجرز پی آئی اےخود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر