Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20000 سے تجاوز

Now Reading:

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 20000 سے تجاوز
1311 افراد

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 1311 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 20134 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج  مزید 1311 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 363 ، اسلام آباد میں 28، بلوچستان میں 46 ، پنجاب میں 640 اور گلگت بلتستان میں 8 ، خیبرپختونخوا میں 222 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7465 ، بلوچستان میں 1218 ، خیبرپختونخوا میں 3129 ،اسلام آباد میں 393 ، گلگت بلتستان میں 364 ، پنجاب میں 7494 اور آزاد کشمیر میں 71 مریض موجود ہے۔

کورونا کے مریضوں کی تعداد 19000 سے تجاوز کر گئی

یاد رہے اس سے قبل  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 363 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 7465 ہوگئی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب بلوچستان میں 46 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 1218 ہوگئی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں 8 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 364 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے میں ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 640 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں مجموعی تعداد 7494 ہو گئی جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 222 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 3129 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر