ڈی جی نادرا سندھ میر عجم خان درانی نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے نادرا دفاتر پیر سے شہریوں کے لیے کھول دیے جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی نادرا سندھ میر عجم خان درانی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے 3 نادرا میگا سینٹرز بھی کل سے ایک شفٹ کے لیے فعال کردیے جائینگے۔
ڈی جی نادرا سندھ نے کہا کہ میگا سینٹر سمیت دیگر دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 10 سے دوپہر4 بجے تک ہونگے جبکہ جمعے کو نادرا دفتری اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہونگے۔
میر عجم خان درانی نے یہ بھی کہا کہ نادرا دفاتر آنے والے سائلین کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل لازمی قراردیا گیا ہے اور دفاترآنے والے شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے متعین کردہ طریقوں پر عمل کرنا لازم ہوگا۔
ڈی جی نادرا سندھ کا کہنا تھا کہ سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے جبکہ نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے اور دفاتروں میں رجسٹریشن کے ہر عمل کے بعد انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
میر عجم خان درانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام سے التماس ہے کے نادرا دفاتر وہ لوگ آئیں جن کا بائیو میٹرک یا ترمیم وتنسیخ کے لیےدفتر آنا ضروری ہوگا جبکہ 4 مئی کو دفتر فعال ہونے پر نئی رجسٹریشن اوربائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائیگی۔
ڈی جی نادرا سندھ میر عجم خان درانی کا مزید کہنا تھا کہ ستمبر 2019سے30 جون 2020تک زائد المعیاد شناختی کارڈ کی مدت رواں سال یکم جولائی تک بڑھائی جاچکی ہے لہزا شناختی کارڈز کی وصولی کے شہری 15 مئی کے بعد رجوع کریں۔
نادراکاملک بھرمیں اپنےدفاترکھولنےکااعلان
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کےبعدملک بھرمیں نادرادفاتربندکیےگئےتھے،گزشتہ روز چیئرمین نادرا نے میگاسینٹرزکادورہ کرکے کورونا سے بچاؤاوراحتیاطی تدابیر کاجائزہ لیا تھا۔
چئیرمین نادراکاکہناتھاکہ سائلین کونادرادفترآنےکیلئےاحتیاطی تدابیرکولازمی اختیارکرناہوگا۔
چہرےکاماسک،جسم کادرجہ حرارت چیک اورجراثیم کش محلول استعمال کیئےبغیرسائلین اورتصدیق کنندہ نادرادفاترمیں داخل نہیں ہوسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
