Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا تو جینا مرنا پاکستان میں ہے ، فیصل جاوید

Now Reading:

عمران خان کا تو جینا مرنا پاکستان میں ہے ، فیصل جاوید
فیصل جاوید

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا  کہ عمران خان کا تو جینا مرنا پاکستان میں ہے اور وہ اس قوم کے لیے لڑ رہا ہے  ۔

مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے  ردعمل دیتے ہوئے کہا  کہ عمران خان نے تو ایک ایک پائی کا حساب دیا اور عدالت سے سرخرو ہوئے ، وہ غریب عوام کے لئے کام کر رہا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ نون لیگ اور پی پی پی والے یہ کرپشن کا ٹولہ   کس بےشرمی سے تنقید کر رہے ہیں، ایک بار پھر این آر او  کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں ، شور شرابہ کر رہے ہیں مگر عمران خان این آرو دینے والے نہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ وہ جو ملک کو لوٹ لوٹ کر باہر دولت ٹرانسفر کرتے رہے یا  وہ جو اقتدار میں آکر عوام کو لوٹتے رہے اور پھر فرار ہوتے رہے۔

 سینیٹر فیصل جاویدکا کہنا تھا کہ وہ جو حکومت میں ہوں تو سرعام ڈاکے ڈالتے رہے چوری کرتے رہے کرپشن کرتے رہے  جنہوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں  یا وہ  جو عوام کے پیسے سے سے لندن میں فلیٹس بنائے سر محل بنائے۔

Advertisement

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاویدکا یہ بھی کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کرتے رہے اور جب حکومت میں نہ ہوں تو گمشدہ فرار اور  اشتہاری، تلاش گمشدہ کا اشتہار ان اشتہاریوں کا ہونا چاہیے، جو عدالتوں کو مطلوب ہیں ، مجرم ہیں مگر بھاگ رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل  ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  تھا کہ کورونا متاثرین کی تعداد میں گزشتہ ایک ہفتے میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکمرانوں کا مشغلہ نتھیا گلی میں جھولے جھولنا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ انتقال کر گئیں

مریم اورنگزیب نے کہا تھا  کہ حکومت کی کورونا کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں، عمران خان کی ترجیحات نتھیاگلی میں جھولے جھولنا ہے ان کو کورونا سے کیا لینا دینا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے  یہ بھی کہا تھا  کہا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والا عمران خان آج تمام کیسز سے چھپتا پھر رہا ہے، حکومت احتساب کا نعرہ بند کرے اور عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا تھا کہ حکومت کے نا معلوم ترجمانوں کو شہباز شریف پر تنقید کرنے پر شرم آنی چاہیے کیو نکہ اگر ملک میں ترقیاتی کام ہورہے ہوتے تو ان کو ن لیگ پر الزامات نہ لگانے پڑتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر