Advertisement
Advertisement
Advertisement

23 میتوں کی شناخت ہونا باقی ہے، سی ای او پی آئی اے

Now Reading:

23 میتوں کی شناخت ہونا باقی ہے، سی ای او پی آئی اے
ایئرمارشل ارشد ملک

قومی ایئر لائن کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ طیارے حادثے میں شہید 28 میتوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنشنل ایئرلائن کے طیارہ حادثے کے معاملہ پر سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی بول نیوز سے گفتگو ہوئی جس میں انہون نے بتایا کہ طیارہ حادثے کا شکار 74 مسافروں کی میتوں کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ مزید 23 میتوں کی شناخت ہونا باقی ہے۔

سی ای او پی آئی اے نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں طیارہ حادثے سے متعلق وزیراعظم، صدر پاکستان کو اسلام آباد میں بریفنگ دی جاچکی ہے اور لاہور میں بھی پی آئی اے جہاز حادثے کا شکار فضائی عملے کے اہل خانہ سے خصوصی طور ملاقات بھی کی ہے۔

فرانسیسی ٹیم کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اہل خانہ کو طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات اور مدد کا یقین دلایا گیا ہے۔

Advertisement

ایرمارشل ارشد ملک نے بول نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے یہ باور کروایا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد آج واپس کراچی پہنچوں گا۔

ٰیاد رہے کہ اس  سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 97 مسافروں میں سے 64 کی میتیں لواحقین کودے دی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ25 مسافروں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ہوئی جن کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

وزیر اعلیٰ کاکہناتھا کہ اس وقت 11 مسافروں کی میتیں  چھیپا کے پاس ہیں جب کہ 22 میتیں ایدھی کے سرد خانے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ڈی این اے ٹیسٹ ابھی میچ ہونا باقی ہے، شناخت کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، لواحقین کےدکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر