ٹرین پر سفر کرنے والے ہوشیار، رات 12 بجے سے آن لائن بکنگ شروع ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کے 20 مئی سے 30 ٹرینوں پر مشتمل آپریشن کی بکنگ آج شروع ہو گئی جس کے تحت مسافر آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہی ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے 24 کروڑ روپے کی ٹکٹیں آن لائن بیچ چکا ہے جبکہ ایڈوانس بکنگ کرانے والے اپنی مکمل رقم ری فنڈ بھی کروا سکتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاک ڈاون سے قبل بکنگ کرانے والے کسی بھی ٹرین میں سفر کر سکیں گے جبکہ 60 فی صد سیٹوں کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد بکنگ بند کر دی جائے۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ کے اصول کے تحت 40 فیصد ٹرین خالی ہوگی جبکہ ٹرین کے کرایوں میں کمی و بیشی نہیں کی جائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ٹرین آپریشن کو جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ٹرین آپریشن کو جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں کرونا کے حوالے سے ہونے والی سماعت پر بریفنگ بھی دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے پر عملدرآمد پر مشاورت بھی کی گئی تھی۔
اجلاس مین ٹرین آپریشن بحال کرنے پر بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن کو جزوی طور پر بحال کردیا جائیگا۔
وفاقی حکومت جزوی ٹرین ۤآپریشن چلانے کی منظوری دیدی تھی جس کے مطابق 20مئی سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائیگا اور نہایت محدود آپشن کے ساتھ 30 ٹرینئیں چلائی جائے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
