Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعید غنی نے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر سوالات اٹھا دیئے

Now Reading:

سعید غنی نے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر سوالات اٹھا دیئے
سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی کمیٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کی بجائے جہاز کی تاریخ بتائی جارہی ہے اور اپنی نااہلی چھپانےکے لئے شہید پائلٹ پرملبہ ڈالا جارہا ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں پالپا اور انٹرنیشنل پائلٹ ایسوسی ایشن  کے نمائندوں کو شامل کرنے کے بجائے سی ای او پی آئی اے کےماتحت لوگوں کو کمیٹی میں ڈالا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ پائلٹ کو قصوروار ٹھہرانے کے بعد کمیٹی بنانےکی کیا ضرورت تھی؟

صوبائی وزیر نے طیارہ حادثےکےذمہ دار سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کو قرار دیتے ہوئے فوری مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔

صوبائی وزیر سعید غنی اور وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تحقیقاتی کمیٹی کو تسلیم نہیں کرتے۔

Advertisement

سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ لوگ ڈرامہ کرکے سارا ملبہ شہید پائلٹ کے اوپر ڈالنا چاہتے ہیں اور خود کو بچانا چاہتے ہیں، ایک ایسے انسان پر ذمہ داری ڈالی جائے گی جو صفائی دینے کیلئے دنیا میں موجود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں آمریت لاگو ہے اور وہاں جو بھی آواز اٹھاتا ہے اس کی آواز دبائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی کے چیئرمین ارشد ملک نے ادارے میں خوف پیدا کردیا ہے اور پورے ادارے میں جیسے آمریت ہو، اگر کوئی بھی غلطی کی نشاندہی کرتا ہے تو اس کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے ادارے میں سب یونینز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر