بلوچستان کے سابق چیف جسٹس غلام مصطفی مینگل انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق چیف جسٹس بلوچستان غلام مصطفی مینگل کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا کہ مرحوم نے آئین و قانون کی سربلندی اور سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں ۔
یاد رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل نے صوبائی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا تھا ۔
جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل دوہزارنو میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے تھے، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قاضی فائزعیسیٰ کی بحیثیت جج سپریم کورٹ تقرری کے باعث بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لئے جسٹس غلام مصطفی مینگل کے نام کی منظوری دی گئی تھی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
