وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا بی جے پی کی سرکار بے پناہ دباؤ میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کے مخلتف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں ان سوالات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستان کے مخلتف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے۔
وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ نئی صورتحال پر اوآئی سے کے وزرائے خارجہ سے کل رابطہ کروں گا،بھارت کی حرکتیں نامناسب ہیں افغانستان میں بھارت تخریب کار کا کردار ادا کررہا ہے۔
شاہ محمودقریشی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جارحیت پر کہا کہ وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول میں بھی سیزفائرکی خلاف ورزیوں میں مزید اضافہ کرسکتا ہےہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔
ایل او سی کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یاد رہے اس سے قبل بھارت نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 13 سالہ بچی شہید ہو گئی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، گولہ باری اور فائرنگ سے نواحی گاؤں مینسر کی 13 سالہ اقرا شبیر شہید ہو گئی جبکہ اقرا کی والدہ اور 12 سالہ بھائی زخمی ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
