Advertisement
Advertisement
Advertisement

پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پر حکومتی کارروائی کے خلاف نوٹس جاری

Now Reading:

پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پر حکومتی کارروائی کے خلاف نوٹس جاری
پٹرولیم مصنوعات

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پر حکومتی کارروائی کے خلاف اٹک آئل کی حکم امتناع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وزارت توانائی، اوگرا، فیول کرائسز کمیٹی اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اٹک آئل کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن قائم نہیں کیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ حکومت تحقیقات کے لیے انکوائری ایکٹ کے تحت کمیشن ہی قائم کریں لیکن حکومت کی کچھ ذمہ داریاں ہیں اور وہ عوام کو جوابدہ ہیں، فیول سپلائی میں خلل ہے تو ایگزیکٹو کو انکوائری کرانے کا اختیار ہے، آئندہ سماعت پر مطمئن کریں کہ عدالت ایگزیکٹو کے اختیارات میں کیوں مداخلت کرے؟

درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ پٹیشنر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اسی نوعیت کی ایک اور درخواست بھی زیر سماعت ہے جس میں حکم امتناع جاری نہیں کیا گیا ہے، دونوں درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت کریں گے جس کے بعد سماعت25 جون تک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر