Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی ایم کیو ایم نے نسلوں کی نسلیں تباہ کردی ہیں، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

بانی ایم کیو ایم نے نسلوں کی نسلیں تباہ کردی ہیں، مصطفیٰ کمال
چیرمین پی ایس پی

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے نسلوں کی نسلیں تباہ کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کو صرف خون چاہیے کیونکہ راء اسے خون بہانے کے پیسے دیتی ہے، ہم نے بانی ایم کیو ایم  نے نسلوں کی نسلیں تباہ کردی ہیں، مصطفیٰ کمال کے خلاف بغاوت اسی لیے کی کہ ہمیں ان حقائق کا ادراک ہو چکا تھا۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں بانی ایم کیو ایم کے ساتھ رہنے کا دنیاوی فائدہ تھا، ہم نے اللّٰہ تعالیٰ کے خوف سے بانی ایم کیو ایم سے دوری اختیار کی، کہ ہمارے قول و فعل میں اب تک کوئی تضاد نہیں، ہمیں مہاجروں کا غدار کہا گیا، اب ایک بھی لاش نہیں آ رہی، ایسی غداری قبول ہے۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت اندرونِ سندھ سے بھی مخلص نہیں، یہاں حالات ایسے نہیں تھے، انہوں نے کراچی کو بھی لاڑکانہ بنا دیا ہے۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کی پارٹی کا نشان اور جھنڈا انکی پارٹی کا نشان اور جھنڈا ہے، بانی ایم کیو ایم  دہشتگردی کے ذریعے دوبارہ زندہ ہونا چاہتا ہے۔

Advertisement

پی ایس پی سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دے گی، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں نے بانی ایم کیو ایم  کے خاتمے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان بنالی اور یہ سب لوگ ان کے آگے ہیرو بنتے ہیں کہ ہم نے آپ کی پارٹی بچالی۔

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم کے زندہ ہونے میں تین عوامل ہیں جبکہ دوسرا اہم عمل جو بانی ایم کیو ایم کو زندہ رکھ رہا ہے وہ یہ کہ کراچی کو پی ٹی آئی کی گود میں ڈال دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر