Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آرمی ہماری حفاظت کرتی ہے، رحمان ملک

Now Reading:

پاکستان آرمی ہماری حفاظت کرتی ہے، رحمان ملک
پاکستان آرمی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ہماری آرمی ہے جو ہماری حفاظت کرتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رحمان ملک نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ہماری محافظ ہے جیالے کسی کے کہنے پر غلط ٹویٹ نہ کرے، کوئی بھی کسی قسم کا کوئی ٹویٹ اور سوشل میڈیا پوسٹ نہ کرے جو پاک آرمی کے خلاف ہو۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میں پہلے سے پاکستان کیخلاف سازشوں سے واقف ہوں، پارٹی کارکنان سے اپیل کرونگا کہ کسی کے دھوکے اور سازش میں بالکل نہ آئے ، جیالے متحد رہے اورکسی سازش کا حصہ نہ بنے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر نے کہا میں اپنے پارٹی اور اپنے پارٹی کے جیالوں کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے ہر مشکل میں میرا ساتھ دیا، ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو کمزور اور غیرمستحکم کرنے کی ہر سازش کیجا رہی ہے۔

رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ میری پوری عوام سے گزارش ہے کہ دشمن کے نرغے میں نہ آئے اور متحد رہے، ہم نے پاکستان کیلئے لڑنا ہے اور کسی کی جرات نہیں کہ پاکستان کیطرف میلی انکھ سے دیکھے۔

Advertisement

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ میں بہت جلد بہت سے سازشوں سے پردہ اٹھاونگا اور عوام کے سامنے حقائق رکھونگا، مجھ پرلگے ہوئے الزامات کیخلاف میں کورٹ میں گیا ہوں اور کسی لغو کا جواب نہیں دونگا۔

رحمان ملک کا امریکی شہری سینتھیا رچی کے الزامات پر رد عمل

انھوں نے کہا کہ سارے ٹی وی چینلز سے درخواست ہے کہ کردار کشی پر مبنی انٹرویوز اور خبریں نہ چلائیں، ٹی وی چینلز کسی کے سازش کا حصہ نہ بنے اور کردار کشی کی حوصلہ شکنی کرے۔

رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ میں پیمرا اور سارے ٹی وی چینلز کو خط بھی لکھ رہا ہوں کہ جب تک الزامات ثابت نہیں ہوتے تو الزامات کو اتنا نہ اچھالے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ میرا میڈیا ٹرائیل نہ کیا جائے کہ ہم سب میڈیا ٹرائیل کے خلاف ہیں، میں اپنے ساتھ زیادتیوں کیخلاف لڑنا خوب جانتا ہوں پہلے بھی لڑا ہوں اور اب بھی لڑونگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر