
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں میرے والدین، زوجہ، 2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے، آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
گذشتہ دنوں میرے والدین،زوجہ،2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے۔
آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
اہل خانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور مدیحہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔
خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کا کال ہے#CoronaIsReal— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) June 4, 2020
فیصل سبزواری نے تمام احباب سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News