Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 دن کی مزید توسیع

Now Reading:

سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 دن کی مزید توسیع
سمارٹ لاک ڈاؤن

بلوچستان حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 دن کی توسیع کردی ، صوبے میں لاک ڈائون سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 15 جولائی تک جاری رہے گا جبکہ صوبے میں تمام کاروباری مراکز صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کاروباری مراکز ہفتے میں چھ دن کھولیں گے جبکہ جمعے کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور بیکری ائٹمز کی دکانیں ہفتے کے ساتھ 9 بجے سے رات 9 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میڈیکل تندور دودھ دہی اور ضروری اشیاء کی دکانوں پر پابندی عائد نہیں ہوگی جبکہ ہوٹل ریسٹورنٹس پر صرف آن لائن آرڈر اور ٹیک آوے کی سہولت ہوگی۔

Advertisement

لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت جاری رہیں گی جبکہ دس سے زائد افراد کے مذہبی سماجی ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے اور لینگوئج سینٹرز 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  مجھ پرلاک ڈاؤن کے حوالے سے تنقید کی گئی، اگر مجھ سے پوچھا جاتا تو میں کبھی سخت لاک ڈاؤن نہیں کرنے دیتا اور آج دنیا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف گئی ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ  ہمیں بھی مکمل لاک ڈاؤن کا کہا گیا لیکن ہم نے زیادہ سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا، لاک ڈاؤن میں دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو اپنایا تاکہ معیشت چل سکے، ہم نے  کورونا ایس او پیز کے تحت معیشت کھولی، ہمیں ابھی بھی معاشی طور پر چیلنجز کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر