مسیحی ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ، پینشن دینے کا حکم
چوہدری محمد سرفراز مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرفراز مرکزی صدر پنجاب نے ٹیچرز یونین سے خطاب میں کہا کہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
اس موقع پر سید سجاد اکبر کاظمی نے کہا کہ موجودہ بے قابو مہنگائی کی صورتحال میں ملازمین کو نظرانداز کرنا زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے جبکہ رانا الطاف نے کہا کہ حکومت اگر ملازمین کی تنخواہوں اضافہ نہیں کر سکتی تو ملازمین کےلئے رشوت اور زکات کو جائز قرار دیدے۔
امتیاز طاہر نے کہا کہ ملازمین گذشتہ دوسال سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر دیں ہیں جبکہ عبدالقیوم راہی نے بھی کہا کہ حکومت اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرے اور تنخواہوں میں کم از کم 25 فیصد ایڈہاک ریلیف، میڈیکل اور ہاوس رینٹ میں 100 فیصد اضافہ کرے۔
کابینہ کا تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب رانا لیاقت علی نے کہا کہ ملازمین پر مہنگائی کے لگے گہرے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے حکومت نے نمک چھڑکا ہے، پنجاب ٹیچرز یونین حکومتی بے حسی اور ملازمین کش پالیسی کے خلاف ملازمین کی دیگر تنظیمات سے مل آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔
یاد رہے اس سے قبل وفاقی کابینہ نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تنخواہیں اور پنشن گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رہیں گی، وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
