Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ مسترد

Now Reading:

تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ مسترد

مسیحی ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ، پینشن دینے کا حکم

چوہدری محمد سرفراز مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرفراز مرکزی صدر پنجاب نے ٹیچرز یونین سے خطاب میں کہا کہ تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

اس موقع پر سید سجاد اکبر کاظمی نے کہا کہ موجودہ بے قابو  مہنگائی کی  صورتحال میں ملازمین کو نظرانداز کرنا  زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے جبکہ رانا الطاف نے کہا کہ حکومت اگر ملازمین کی تنخواہوں اضافہ نہیں کر سکتی تو ملازمین کےلئے رشوت اور زکات کو جائز قرار دیدے۔

امتیاز طاہر نے کہا کہ ملازمین گذشتہ دوسال سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن حکومت نے تنخواہوں میں  اضافہ نہ  کر کے ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر دیں ہیں جبکہ عبدالقیوم راہی نے بھی کہا کہ حکومت اپنے فیصلہ  پر نظرثانی کرے اور تنخواہوں میں  کم از کم 25 فیصد ایڈہاک ریلیف، میڈیکل اور ہاوس رینٹ میں 100 فیصد اضافہ کرے۔

کابینہ کا تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

Advertisement

جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب رانا لیاقت علی نے کہا کہ ملازمین پر مہنگائی کے لگے گہرے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے حکومت نے  نمک چھڑکا ہے، پنجاب ٹیچرز یونین حکومتی بے حسی اور ملازمین کش پالیسی کے خلاف ملازمین کی دیگر تنظیمات سے مل آئندہ کا  لائحہ عمل طے کرے گی۔

یاد رہے اس سے قبل وفاقی کابینہ نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تنخواہیں اور پنشن گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رہیں گی، وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر