
وزیرخوراک علیم خان کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔
دوران ملاقات مختلف سیاسی و باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنا اور معیشت کا پہیہ رواں دواں رکھنا، ہماری اولین ترجیح ہے اور اسی لئے وفاق نے مشکلات کے باوجود ایسا بجٹ پیش کیا کہ جس میں عام آدمی کی سہولت کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں پر خصوصی توجہ حکومتی ترجیحات کی عکاسی ہے اور وفاقی حکومت معاشی پالیسیوں میں بہتری کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔
صوبائی وزیر علیم خان نے بیرون ملک مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کیلئے وزیر خارجہ کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News